Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 11 مارچ 2022 11:25am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے ، جے یو آئی کے کارکنوں کو نہیں چھوڑنا چاہیئے تھا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاکہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے ، جے یو آئی کے کارکنوں کو نہیں چھوڑنا چاہیئے تھا لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے بازنہیں آئے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں، جو اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہیں۔

”فضل الرحمان مافیاں مانگتےرہےکہ میرےبندےچھڑوادیں میری کچھ عزت رہ جائےگی“

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان صاحب رات بھرادھر ادھرفون کرتےرہےمافیاں مانگتےرہےکہ میرےبندےچھڑوادیں میری کچھ عزت رہ جائےگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب رات بھر ادھرادھرفون کرتےرہے،مافیاں مانگتےرہےکہ میرےبندے چھڑوادیں میری کچھ عزت رہ جائے گی،پھراپنےبندوں سے معافی منگوائی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک ہی رات میں سارابخاراترگیا،اصلولاًانہیں چھوڑنانہیں چاہیئےتھالیکن ہم انہیں اس بہانےسیاسی میدان سےبھاگنےنہیں دینا چاہتے ۔

Information Minister

اسلام آباد

Molana Fazal ur Rehman

Fawad Chaudhary

shehbaz gill