Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ اپوزیشن کا صدرعارف علوی کیخلاف موخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے صدرعارف علوی کیخلاف موخذے کی تحریک...
شائع 10 مارچ 2022 03:15pm

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے صدرعارف علوی کیخلاف موخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ اپوزیشن نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اگلا ہدف صدر عارف علوی ہوں گے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد موخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق،نئے صدرمملکت کے امیدوار کیلئے کمیٹی قائم ہوگئی، کمیٹی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان پرمشتمل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوگیا ہے کہ نیا صدرپیپلزپارٹی یا جے یوآئی (ف)میں سے ہوگا۔

opposition

اسلام آباد

President Arif Alvi