Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک تصویر کی وجہ سے غبارے بیچنے والی لڑکی ماڈل بن گئی

وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا جس کی مثال بھارت میں سامنے آئی جہاں...
شائع 10 مارچ 2022 12:07pm
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا جس کی مثال بھارت میں سامنے آئی جہاں غبارے پبچنے والی لڑکی نے ماڈل بن گئی۔

میڈیا رپورٹس نے بتایا کہ بھارتی ریاست کیرالہ کی سڑکوں پر غبارے بیچنے والی کسبو نامی لڑکی نے فوٹوگرافر کے ایک فوٹو شوٹ کیلئے ماڈلنگ کی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن گئی۔

کسبو نامی لڑکی غبارے بیچ کر اپنی زندگی گزار رہی تھی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ ایک تصویر ان کی ذندگی بدل دے گی۔

تاہم میڈیا کے مطابق کسبو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی والد کو کھو نے کے بعد ماں کے ساتھ مل کرذندگی گذارنے کے لیے غبارے بیچنا شروع کر دیئے تھے۔

دریں اثنا شادی کے ایک فوٹوگرافر ارجن کرشنن نے کسبو کو کیرالہ میں فیسٹیول کے دوران دیکھا تھا جس کے بعد اس نے اپنے فوٹو سوٹ کے لیے اس کو منتخب کیا تھا۔

تاہم فوٹو سوٹ کے بعد کسبو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس وجہ سے ان کی ذندگی تبدیل ہوگئی۔

Bollywood

Indian Actor

showbiz stars