Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن پنجاب کا (ن) لیگی رہنماء چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

اینٹی کرپشن ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچی تاہم گھر پر نہ ہونے کے باعث اینٹی کرپشن ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار نہ کرسکی۔
شائع 10 مارچ 2022 09:44am

راولپنڈی میں اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں رہنماءمسلم لیگ (ن) چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ، اینٹی کرپشن ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچی۔

ذرائع کے مطابق گھر پر نہ ہونے کے باعث اینٹی کرپشن ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار نہ کرسکی تاہم ان کی غیرموجودگی میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے جبکہ ان پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے ۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں لیگی رہنما ءپر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔