تحریک عدم اعتماد: آصف زرداری نے ایک بار پھر چوہدری شجاعت سے حمایت کرنے کی درخواست کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے کا کہ دیا۔
آصف زرداری نے یہ درخواست چوہدری شجاعت سے ملاقات کے دوران کی۔
چوہدری شجاعت نے آصف زرداری کو پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ان کی درخواست پر جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق شجاعت اور زرداری کے درمیان ملاقات کے وقت بلاول بھٹو زرداری بھی بلاول ہاؤس میں موجود تھے لیکن بلاول جلسے میں نہیں آئے۔
منگل کو چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان سے کہا کہ اپوزیشن ان شرائط پر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کر سکتی ہے، جو آپ نے گزشتہ ملاقات میں ہمارے ساتھ شیئر کی تھیں۔
جس پر فضل الرحمان نے جواب دیا کہ چوہدری صاحب آپ کو دیر ہوگئی، آپ کے انکار پر ہم نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو کہا تھا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی ’سیاسی موت‘ ثابت ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کر کے اپوزیشن نے وہ قدم اٹھایا جس کی وہ خواہش کر رہے تھے۔
Comments are closed on this story.