Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عورت مارچ 2022: پوسٹرز کا استعمال پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کا طریقہ

ہر سال پوسٹرز اور پلے کارڈز معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہیں
شائع 09 مارچ 2022 04:09pm
سوشل میڈیا  فوٹو
سوشل میڈیا فوٹو

گزشتہ 5 سالوں سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ میں شرکاء کی جانب سے بنائے جانے والے تخلیقی رنگین پوسٹر پُر امن طور پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا طریقہ ہے۔

مارچ کے شرکاء مختلف طرح کے پوسٹرز، پلے کارڈز اوربینرز بناتے ہیں، جس میں اپنے مطالبات درج کرتے ہیں تاہم پوسٹرز میں مرد و خواتین کے یکساں حقوق کے حوالے سے مطالبات درج ہوتے ہیں۔

ہر سال پوسٹرز اور پلے کارڈز معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہیں جبکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مارچ سے سوشل میڈیا پر کئی پلے کارڈز وائرل ہوئے ہیں۔

مارچ کے کچھ پوسٹرز پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

خواتین پر ہونے والے مظالم سے اظہار یک جہتی

بلوچ خواتین سے ہمدردی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے متعلق

گجر نالے کے متاثرین کا اپنے حقوق کا مطالبہ

خواتین کی آدھی گواہی کے متعلق شعورر اجاگر کرتے ہوئے

قندیل بلوچ قتل اور نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے خلاف

جبری طور مذہبی تبدیلی کے مسائل کو اجاگر

جنسی ہراسگی جیسے سنگین مسائل

women's rights