Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی "شیل" نے روس سے تیل کی خریداری بند کردی

کمپنی نے کہا کہ ہم روس میں اپنے سروس سٹیشنز، ہوابازی کے ایندھن بند کر دیں گے جبکہ یہ عمل فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2022 02:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس نے امریکا کی جانب سے تیل درآمدات سمیت یورپی ممالک کو گیس کی فراہمی پر پابندی کا کہہ دیا تھا، وہیں برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی شیل نے روس کے تمام پراجیکٹس سے علیحدگی اختیار کرلی۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے مغربی اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے تیل کی درآمد روک دیں جس پر روس نے بھی دھمکی دی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بند کردے گا۔

اسی دوران برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی شیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم فوری طور پر اسپاٹ مارکیٹ پر روسی خام تیل خریدنا بند کریں اور ہم مدت کے معاہدوں کی تجدید نہیں کریں گے۔

کمپنی شیل نے کہا کہ حکومتوں کے ساتھ قریبی مشاورت میں ہیں، ہم روسی حجم کو ختم کرنے کے لیے اپنے خام تیل کی سپلائی چین کو تبدیل کر رہے ہیں مزید کہا کہ ہم یہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کریں گے۔

برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی نے کہا کہ ہم روس میں اپنے سروس سٹیشنز، ہوابازی کے ایندھن بند کر دیں گے جبکہ یہ عمل فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔

شیل کمپنی نے اپنی ویب پر کہا کہ ہم روسی پیٹرولیم مصنوعات، پائپ لائن گیس اور ایل این جی سے مرحلہ وار انخلا شروع کریں گے تاہم یہ ایک پیچیدہ چیلنج ہے۔

اسی اثنا میں اگر روسی تیل کی درآمدات کو روک دی جائے، تو اس کے سبب تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Oil rise

Ukraine