Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت خانم اسپتال کراچی اگلے سال کے آخر میں کھلنے کیلئے شیڈول ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا، یہ شوکت خانم اسپتال پشاور اور لاہور کے اسپتال سے بڑا ہوگا۔
شائع 09 مارچ 2022 10:06am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی اگلے سال کےآخر میں کھلنے کیلئے شیڈول ہے، یہ جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کے آخر میں کھلنے کیلئے شیڈول ہے، یہ شوکت خانم اسپتال پشاور اور لاہور کے اسپتال سے بڑا ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان آج کراچی جائیں گے

ادھر وزیراعظم عمران خان آج کراچی جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم ایم کیوایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرامین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان استقبال کریں گے۔

ایم کیو ایم لاپتہ کارکنوں ، دفاترکی بندش ، اربن ڈویلپمینٹ سمیت تمام تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے گی ۔

وزیراعطم عمران خان کے ہمراہ گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور علی حیدرزیدی بھی ہوں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کی جی ڈی اے قائدین سے ملاقات کا بھی امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ بھی وزیراعظم ملاقات کریں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

social media