Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"دی کپل شرما شو" تنازع کا شکار

صارفین کی جانب سئے کپل کے شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
شائع 09 مارچ 2022 10:14am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کپل شرما کے بارے میں فلم ساز وویک اگنی ہوتری کی ٹویٹ نے ان کے مقبول شو کو ٹوئٹر پر ٹرینڈ میں دھکیل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز وویک کی شیئر کی گئی ایک ٹویٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کپل نے انہیں اپنی آنے والی فلم "دی کشمیر فائلز" کی تشہیر کیلئے اپنے ہٹ شو "دی کپل شرما شو" میں مدعو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک مداح نے ایک ٹویٹ میں وویک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی کاسٹ اور عملے کو دی کپل شرما شو میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھنا پسند کریں گے۔

تاہم وویک اگنی ہوتری کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی فلم میں کوئی بڑا ’سٹار‘ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اسی حوالے سے دوبارہ اپنے ایک اور ٹوئٹ کا بھی جواب دیا جس میں کہا گیاتھا کہ کپل شرما اس فلم کو اپنے شو میں پروموٹ کریں کیونکہ ہم متھن چکرورتی اور انوپم کھیر کو اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویویک اگنی ہوتری نے اپنے جواب میں کہا کہ 'میں یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کس کو کپل شرما شو میں مدعو کیا جائے، یہ کپل اور ان کے پروڈیوسرز کا انتخاب ہوتا ہے کہ کسے مدعو کیا جائے'۔

ان تمام وجوہات کی وجہ سے کپل شرما کا شو توئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا جبکہ اس حوالے سے صارفین کی جانب سئے کپل کے شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Bollywood actor

comedian