Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو مشرقی لباس بھا گیا

سڈنی:آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو مشرقی لباس بھا گیا، انہوں...
شائع 09 مارچ 2022 09:04am

سڈنی:آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو مشرقی لباس بھا گیا، انہوں نے شلوار قمیص پہن کر آسٹریلیا اور پاکستان ٹیسٹ سیریز کو سیلیبریٹ کیا ۔

پاکستان سپر لیگ میں پریزینٹر کی ذمے داریاں نبھانے والی ایرن ہالینڈ نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ایرن ہالینڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دوران مشرقی ملبوسات پہن کرخوب شہرت پائی ۔

ایک بار پھر ایرن نے شلوار قیمص پہن کر پاکستان آسٹریلیا سیریزکو سیلیبریٹ کیا اوراپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

آسٹریلوی پریزینٹر نے کہا کہ وہ دوبارہ مشرقی لباس پہن کر پاکستان آسٹریلیا سیریز کو سیلیبریٹ کر رہی ہیں ، جو انہوں نے پہنا ہے یہ انہیں بہت پسند ہے۔

sydney