Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔
شائع 08 مارچ 2022 03:39pm

اسلام آباد: اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔

رہنماؤں میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری، نوید قمر جب کہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران شامل تھے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی اور اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے بھی درخواست جمع کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔

ذرائع اپوزیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءسعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے رہنما ءنوید قمر نے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ادھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں (ن)لیگی ارکان قومی اسمبلی سے تحریک پر دستخط لئے گئے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے ڈی چوک جلسہ میں وفد بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا،وفد میں احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے جو جلسے میں شرکت کریں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PPP

no confidence motion

national assembly secretariat

Oppostion Parties