Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا موجودہ سیاسی صورتحال میں پھر سینئر پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کیلئے سینئر پارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس میں بلا لیا۔
شائع 08 مارچ 2022 11:13am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال میں پھر سینئرپارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کیلئے سینئر پارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس میں بلا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھک میں پنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غورہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

اس کے علاوہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PM house