Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اہلیہ سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اہلیہ...
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2022 11:09am

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اہلیہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

فائرنگ کا اندہوناک واقعہ اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون میں پیش آیا، جس میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم رحیم نے پہلے پولی کلینک پہنچا جہاں اس نے اپنی اہلیہ راحیلہ بانو اوراسٹاف ممبر نعیم پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

جس کے بعد ملزم آبپارہ میں واقع اپنے سسرال گیا جہاں اس نے فائرنگ کر کے سسرعزیزالرحمان اور سالے شعیب عزیزکو قتل کردیا ۔

فائرنگ کی آواز سننے پر پڑوسی نے ملزم پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد تمام افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ پولی کلینک میں نرس تھی ، واقعہ گھریلوناچاقی کی وجہ سے پیش آیا اور مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ۔

پولیس نے مرکزی ملزم رحیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ملزم کو زخمی کرنے والے پڑوسی کو بھِی حراست میں لے لیا گیا ۔

اسلام آباد

4 killed