Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے کیوں ناراض ہوئے؟

راولپنڈی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی...
شائع 08 مارچ 2022 09:02am

راولپنڈی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے ہیں۔

24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جہاں پاکستانی اور آسٹریلین کھلاڑی ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں، وہیں آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے ہیں۔

اس ناراضگی کا اظہار عثمان خواجہ نے ایک ویڈیو میں کیا ہے جسے پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم سے جاری کی گئی ویڈیو میں عثمان خواجہ نے اردو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلام آباد اور پنڈی کا شکریہ، یہاں کھیلنے میں بہت مزا آرہا ہے، شائقین بہت اچھے ہیں، پوری آسٹریلین ٹیم کو یہاں کھیلنا اچھا لگا۔

لیکن عثمان خواجہ نے ایک شکایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ جب وہ آوٹ ہوئے، تو شائقین نے بہت شور کیا اور وہ خوش ہوئے ، جو مجھے اچھا نہیں لگا، انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ اگلی بار اتنا خوش نہیں ہونا پلیز۔

ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آپس میں وقت گزارتے، مزاق کرتے اور ایک ساتھ پریکٹس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، اظہر علی بھی دیگر ٹیم کے ساتھ گراونڈ میں موجود تھے۔

Australian cricketer

Usman Khawaja

1st test match

PAK VS AUS