Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوناکشی سنہا کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شہری نے ایونٹ کے نام پر 37 لاکھ روپے وصول کرکے شرکت سے انکار کرنے کا الزام لگایا ہے۔
شائع 07 مارچ 2022 03:33pm
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی عدالت نے فراڈ کیس میں بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے ایونٹ آرگنائزرسے معاوضہ وصول کرکے شرکت نہیں کی تھی۔

بھارتی شوبر ویب ’بولی وڈ لائف' نے بتایا کہ سوناکشی سنہا کیخلاف ریاست اتر پردیش کی مقامی عدالت میں مقدمہ دائر ہے جبکہ مراد آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اداکارہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

اسی اثنا میں ’انڈیا ڈاٹ کام‘ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کیخلاف مراد آباد کے ایک شہری نے ایونٹ کے نام پر 37 لاکھ روپے وصول کرکے شرکت سے انکار کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ان کی ٹیم شہری کی جانب سے عائد کردہ الزام کو جھوٹا قرار دیتی رہی اور پیسے واپسی کرنے سے بھی انکار کردیا۔

تاہم سوناکشی سنہا کی جانب سے تاحال اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کوئی رد عمل نہیں آیا، خیال رہے کہ اداکارہ سینئر آرٹسٹ اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں۔

Uttar Pradesh

Bollywood actor

showbiz stars