Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم ہیں، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری نے کہا...
شائع 07 مارچ 2022 03:11pm

وزیرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم ہیں، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان جتنے خوفزدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتناہی تلخ ہوگا، خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہہمارا ٹارگٹ وزیراعظم ہیں،ملک میں صاف وشفاف الیکشن چاہتے ہیں، اس نالائق اورنااہل حکومت سے جان چھڑانی ہے، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کیلئے متحد ہے، اسپیکر کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کاایک پیج پر متحد ہونا عوامی مارچ کی کامیاب ہے، اپوزیشن کا مقصد نالائق حکومت کو گھر بھیجنا ہے ،ہار،جیت اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہے، ہم کوشش کررہےہیں،حکومت کو سینیٹ میں شکست دے چکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان جتنےخوفزدہ ہوں گےان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا، پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئےہیں،خوف میں گھبراکروزیراعظم گالی گلوچ پر اتر آئےہیں۔

pm imran khan

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Wazirabad