Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک: اپوزیشن کے 3بڑوں کی ملاقات شیڈول

اسلام آباد:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اپوزیشن کے...
شائع 07 مارچ 2022 01:10pm

اسلام آباد: وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اپوزیشن کے 3بڑوں کی ملاقات شیڈول ہوگئی ،ملاقات شام 5 بجے ہوگی۔

اسلام آباد میں سیاسی بیٹھکیں سج گئیں، اپوزیشن کے 3بڑے ملاقات کریں گے،سابق صدر آصف زرداری سےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملاقات ہوگی۔

تینوں قائدین کی ملاقات زرداری ہاوس میں ہوگی جبکہ ملاقات کا ایجنڈا تحریک پیش کرنے کی حتمی تاریخ طے کرنا ہے۔

زرداری ہاوس میں شام 5بجے ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیمز ، حتمی شکل اوروقت کا تعین کیا جائے گا ۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل مولانا فضل الرحمان سے سید خورشید شاہ کی ملاقات بھی ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی شام میں ہونے جارہا ہے ،شہباشریف نے تمام اراکین کو تمام مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

pm imran khan

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Asif Zardari

no confidence motion