Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوری دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ...
شائع 07 مارچ 2022 01:02pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان اب بھی دنیا کا سستاترین ملک ہے، پاکستان میں یواے ای سے زیادہ سستا پیٹرول ہے ۔

وزیراعظم عمرخان نےاحساس رعایت راشن اسکیم کا اجراء کردیا جس کے تحت 2کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔

اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ انسانیت کا درد رکھنے والا ہی فلاحی کام کرسکتا ہے، بہترین کام کرنےپرثانیہ نشترکوخراج تحسین پیش کرتاہوں،محروم طبقوں کی فلاح وبہبودریاست کی ذمہ داری ہے، احساس پروگرام کے ذریعےغریب طبقےتک پیسہ پہنچایا،نمازمیں ہم نیک لوگوں کےراستے پرچلنےکی دعاکرتےہیں، ہمیں اپنے نچلے طبقے کواوپر اٹھانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت98فیصدپیسہ خواتین کےہاتھ میں جاتاہے، خواتین کی تعلیم وتربیت کےبغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، تعلیم یافتہ خواتین معاشرےکی بہتری کیلئے کردار اداکرسکتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کوروناکےدوران کاروباربندہونےسےغریب طبقہ پریشان ہوا،کوروناءکی وباء پوری دنیا میں تباہی لے کر آئی، لاک ڈاؤن سے لوگوں کاکاروبارمتاثر ہوا، ورلڈ بینک نےبھی ہمارے پروگرام کی تعریف کی، کورونا سے عوام کوجانی اور معاشی طورپر محفوظ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ٹیسا محصولات میں اضافہ ہوا تو پیٹرول پر ریلیف دیا،مزیدٹیسل اکھٹاہوگا تو عوام کومزیدریلیف دیں گے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہرہے،دنیامیں پاکستان سستاترین ملک ہے، پاکستان میں یواے ای سے زیادہ سستا پیٹرول ہے ،مہنگائی روکنے کیلئے پیٹرول پر بڑی سبسڈی دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام سے ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوریلیف ملےگا، آٹا، گھی،دالوں پر30فیصدرعایت ملے گی، سندھ کےعلاوہ ملک میں ہرخاندان کو ہیلتھ انشورنس ملےگی، غریب مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کراسکیں گے،امیر ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ملتی ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ برطانیہ گیا توپہلی بارکوئی فلاحی ریاست دیکھی،پھرپتاچلاکہ فلاحی ریاست کاتصور اسلام نےدیاتھا،ہم ریا ست مدیہی کے راستے پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد