Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیکاترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے ...
شائع 07 مارچ 2022 11:27am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آبادہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا ءشکایات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پیکا کے تحت کیس پراسس کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے، دونوں درخواستوں کو دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کر کے 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

IHC

اسلام آباد

notice

Attorney General

Chief Justice Athar Minallah

PFUJ

Peca Ordinance