Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں سیمنٹ کی کھپت کمی کا شکار

فروری میں سیمنٹ کی برآمدات 34 فیصد کمی کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار ٹن رہی۔
شائع 07 مارچ 2022 11:51am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیمنٹ کی کھپت میں فروری کی مہینے میں 5 فیصد کمی کے ساتھ ہی مالی سال کے 8 مہینوں میں ہونے 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق فروری میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 43 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن تھی، جس میں سے 39 لاکھ 50 ہزار ٹن مقامی سطح پر فروخت ہوئی۔

اس کے علاوہ فروری میں سیمنٹ کی برآمدات 34 فیصد کمی کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار ٹن رہی۔

تاہم سیمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 8 مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات 31 فیصد کم ہوکر 43 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔

اس دوران اے پی سی ایم اے نے بتایا کہ سیمنٹ کی مقامی کھپت 3 کروڑ 14 لاکھ ٹن رہی، جو اعشاریہ 63 فیصد کم ہوئی ہے۔

economy

paksitan