Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس یوکرین جنگ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 14سال کی بلندترین سطح پر

نیویارک:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل...
شائع 07 مارچ 2022 10:44am

نیویارک:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 14سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، ٹریڈنگ کے دوران لندن برینٹ کروڈتیل 12ڈالراضافےسے130ڈالر32سینٹس فی بیرل پرپہنچ گیا۔

امریکی خام تیل کے سودے10ڈالراضافےسے126ڈالر22سینٹس فی بیرل میں کئےجارہےہیں۔

تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے۔

اس سے قبل یکم نومبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر تھی تاہم روس یوکرین تنازعے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر اشیاء میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا،جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

New York

International market

oil

ukraine russia war