Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس یوکرین تنازعہ: پاکستان کسی کیمپ میں شامل نہیں ہوگا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان روس و یوکرین کے...
شائع 06 مارچ 2022 06:21pm
Screengrab: 24 NEWS HD
Screengrab: 24 NEWS HD

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان روس و یوکرین کے بحران میں کسی کیمپ میں شامل نہیں ہوگا۔

میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین سے سوال کیا ہے کہ کیا انہوں نے بھارت کو وہی خط لکھا ہے جو پاکستان کو لکھا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، 80 ہزار پاکستانی فوجی اور شہری شہید ہوئے اور لاکھوں افراد اس نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بے گھر ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوسروں کی جنگ لڑ رہا ہے اور وہی ملک پاکستان کے اندر ڈرون حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر مارا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں پاک فضائیہ سے کہوں گا کہ اگر ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو اس کو مار گرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری آزاد خارجہ پالیسی نہیں اپنا سکتے کیونکہ ان کے بیرون ممالک میں بینک اکاؤنٹس ہیں جہاں انہوں نے اپنی لوٹی ہوئی رقم رکھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ملک کا غلام نہیں ہے اور کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن اس کے چین اور روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو بری اور مفاد پرست سیاست کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شکست خوردہ اور مسترد شدہ سیاستدان ہیں جنہیں پاکستان کے عوام نے سیاست سے دور کر دیا ہے۔

china

EU

imran khan

Prime Minister

Ukraine