Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف نے پارٹی ایم این ایز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے موجودہ حکومت ...
شائع 06 مارچ 2022 05:02pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو بیرون ملک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ایم این ایز سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ہی رہیں کیونکہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی ہے۔

شہباز شریف نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ایم این ایز کو سرکاری دوروں پر ملک سے باہر بھیجنے کی سازش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی ایم این ایز کو ملک میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے اقدام کی 100 فیصد کامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

shahbaz sharif

PTI govt

no trust move