Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی میں شمولیت غلطی تھی: ندیم افضل چن

لاہور: ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا...
شائع 06 مارچ 2022 03:42pm
Screengrab
Screengrab

لاہور: ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت غلطی تھی۔

ندیم افضل چن نے بلاول کو پارٹی میں عزت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت ایک غلطی تھی جس کا اعتراف میں پہلے ہی کر چکا ہوں۔

لاہور میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بھی بھٹوسٹ رہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی چھوڑنے والے پارٹی کارکنوں سے دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ندیم افضل چن کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک نیا نظام لانے کیلئے نئے عزم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کی وجہ سے حکومت دباؤ میں ہے، چن کی دوبارہ شمولیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے لیے صرف دو دن ہیں، اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم ان کے خلاف اسلام آباد میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

بلاول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اسمبلی میں غیرنامیاتی اکثریت ہے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Nadeem Afzal Chan

no trust move