Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے متعلق فیصلہ سیاسی محرک ہے: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس...
شائع 06 مارچ 2022 02:05pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس )ایف اے ٹی ایف) کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی طور پر طاقتور ممالک کے زیر اثر لیا گیا۔

خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے جمعہ کو پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کا اعلان کیا، حالانکہ ملک نے اپنے 2018 کے ایکشن پلان میں 27 میں سے 26 کو مکمل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جون 2021 سے پاکستان نے اپنی AML/CFT نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے 7 میں سے 6 ایکشن آئٹمز کو مکمل کر لیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے 2021 کے ایکشن پلان میں پیچیدہ ایم ایل تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کے مثبت اور پائیدار رجحان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک رواں سال FATF کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا کیونکہ اس نے ٹاسک فورس کے مقرر کردہ تقریباً تمام اہداف پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔

دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے ہفتے کے روز کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی جانب سے FATF تکنیکی پیرامیٹرز کی تکمیل کو جلد تسلیم کیا جائے گا۔

FATF

Gray list

Shaukat Tarin

Finance Minister Shaukat Tarin