Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کونسی فلم نے ایک ہفتے میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا؟

کورونا وائرس کی وبا کے دوران تیسری سب سے بڑی فلم اوپنر فلم نے کروڑوں سے زائد کا بزنس کر لیا۔
شائع 06 مارچ 2022 10:58am
فلم نے اب تک 108.3 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم نے اب تک 108.3 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔

عالیہ بھٹ کی دھوم مچانے والی فلم کے حوالے سے بھنسالی پروڈکشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ فلم نے اب تک 108.3 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم بزنس تجزیہ کار ترن آدرش نے ذکر کیا تھا کہ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کورونا وائرس کی وبا کے دوران تیسری سب سے بڑی فلم اوپنر فلم تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اکشے کمار کی فلم "سوریاونشی" تھی، جو دیوالی کے تہوار کے دوران ریلیز ہوئی تھی اور اس نے اپنے پہلے دن 26.29 کروڑ روپے کمائے تھے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم کامتھی پورہ کی گنگوبائی کی زندگی کے بارے میں ہے، جو ممبئی کے مافیا کی سب سے طاقتور شخصیات میں سے ایک تھیں، جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم میں گنگوبائی کا کردار نبھایا ہے۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام پر بھنسالی پروڈکشن نے عالیہ کی فلم کا پوسٹر شیئر کیا، جس پر لکھا ہے کہ"108.3 کروڑ ورلڈ وائیڈ گراس باکس آفس، اتنا سارا پیار دینے کے لیے شکریہ۔ ٹکٹ بک کریں۔"

Bollywood actor

Bollywood stars

Alia Bhatt