Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری اور شہباز شریف ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں: شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ رپورٹس سے ...
شائع 05 مارچ 2022 06:41pm
Screengrab: SAMAA TV
Screengrab: SAMAA TV

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں حالیہ سیاسی پیش رفت کے پیچھے بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف ایم این ایز کی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتیں اپنا کردا ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو پی ٹی آئی اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ بیرون ممالک میں جائیدادیں رکھنے والے لوگ آزاد خارجہ پالیسی پر عمل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے بیرونی طاقتوں کے ساتھ روابط خفیہ نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے۔

shahbaz sharif

Asif Zardari

Shafqat Mehmood

no trust move