Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور دھماکے پر ملالہ نے کیا کہا؟

ملالہ نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو شیعہ، ہزارہ، ہندو، عیسائی، پشتون اور بلوچ سمیت سب کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔
شائع 05 مارچ 2022 04:54pm
پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے-- ملالہ یوسف زئی
پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے-- ملالہ یوسف زئی

پشاور خود کش حملے پر کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں متاثرین اور ان کے پیاروں کیلئے دعائیں اور مدد بھیجتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو شیعہ، ہزارہ، ہندو، عیسائی، پشتون اور بلوچ سمیت سب کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ اس وقت تک امن نہیں ہے جب تک کہ سب سے زیادہ کمزور آزادانہ طور پر زندگی گزاریں اور عبادت نہ کریں۔

گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا۔

جس کے نتیجے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

terrorism

Malala Yousafzai

peshawar blast