Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تھائی پولیس نے شین وارن کی موت پر بیان جاری کردیا

تھائی پولیس نے آسٹریلوی کرکٹ سپراسٹار شین وارن کی موت کے معاملے...
شائع 05 مارچ 2022 04:05pm
Photo: FILE
Photo: FILE

تھائی پولیس نے آسٹریلوی کرکٹ سپراسٹار شین وارن کی موت کے معاملے میں غلط کھیل کو مسترد کر دیا.

شین وارن جو صرف 52 سال کی عمر میں پیراڈائز جزیرے کوہ ساموئی پر چھٹیوں کے دوران مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

اسپن کے "بادشاہ" کی موت نے عالمی سطح پر وزرائے اعظم، راک اسٹارز اور ساتھی کھلاڑیوں کے غم زدہ کردیا۔

آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن اب تک کے عظیم ترین ٹیسٹ کرکٹرز میں سے ایک ہیں، جمعے کی شام سموجانا ریزورٹ میں واقع اپنے لگژری ولا میں مردہ پائے گئے۔

ان کی انتظامی کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود ان کی زندگی نہیں بچائی جا سکی۔ ان کی لاش کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے (1100 GMT) تھائی انٹرنیشنل ہسپتال ساموئی لایا گیا۔

اس حوالے سے تھائی پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ "ہماری تحقیقات کی بنیاد پر جائے وقوعہ پر کسی بھی قسم کے جھگڑے یا بدتمیزی کا شبہ نہیں تھا۔

ہفتے کے روز جب آسٹریلیا کو یہ خبر ملی، شائقین نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پھول چڑھائے، جہاں شین وارن کے اعزاز میں ایک مجسمہ لگا ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی ریاستی حکومت نے کہا کہ ایم سی جی (میلبورن) میں گریٹ سدرن اسٹینڈ کا نام بدل کر شین وارن اسٹینڈ رکھ دیا جائے گا۔

cricket

Australia

Shane Warne

Leg Spinner