Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور دھماکہ: مشتبہ افراد کی شناخت کرلی: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے...
شائع 05 مارچ 2022 02:37pm
Screengrab: Twitter Video
Screengrab: Twitter Video

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور مسجد پر حملے کے تینوں مشتبہ افراد کی شناخت کر لی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ایجنسیاں ایک یا دو دن میں مشتبہ افراد تک پہنچ جائیں گی۔

ادھر پشاور کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خودکش حملے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایس ایچ او خان رزاق کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں اور واضح کیا گیا ہے کہ یہ ایک "خودکش بم دھماکہ" تھا۔

جبکہ آج پولیس نے کوچہ رسالدار کے علاقے سے شک کی بنیاد پر دو افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں دیکھا گیا۔

حکام نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خاکے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو۔

یاد رہے کہ قصہ خوانی بازار، جسے پشاور کا دل بھی کہا جاتا ہے، میں جمعہ کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 62 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Sheikh Rasheed

Peshawar mosque blast