Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ...
شائع 05 مارچ 2022 01:27pm
Photo: Twitter/File
Photo: Twitter/File

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنے 2018 کے ایکشن پلان میں 27 میں سے 26 کو مکمل کر لیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل سیاسی وابستگی نے ایک جامع CFT ایکشن پلان میں اہم پیش رفت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد اس اشو کو حل کرنے کیلئے پیشرفت جاری رکھے۔

بین الاقوامی نگران ادارے نے کہا کہ بعد میں پاکستان کی 2019 APG میوچل لایویلیوایشن رپورٹ (MER) میں نشاندہی کی گئی۔

پاکستان نے ایک نئے ایکشن پلان کے تحت اسٹریٹجک کمی کو دور کرنے کیلئے مزید اعلیٰ سطحی عزم فراہم کیا جو بنیادی طور پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

فیٹف نے مزید کہا کہ جون 2021 سے پاکستان نے اپنی AML/CFT نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے 7 میں سے 6 ایکشن آئٹمز کو مکمل کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان کو اپنے 2021 کے ایکشن پلان میں باقی ماندہ چیزوں کو حل کرنے کیلئے پیچیدہ ایم ایل تحقیقات اور استغاثہ کی پیروی کے مثبت اور پائیدار رجحان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنا چاہیے۔

Federal govt

FATF

PARIS