Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

ہدایت کار مسعود اختر کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2022 12:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی وی اور فلم کے ناموراداکارمسعود اختر طویل علالت کے بعد لاہورمیں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج شام 4 بجےعثمان پارک گلشن راوی لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اداکار مسعود اختر کو متعدد طبی پیچیدگیوں کا سامنا تھا جبکہ 28 جنوری کو سینئر اداکار مسعود اختر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ مسعود اختر کچھ دنوں سے شدید علیل تھے، انہوں نے 4 دن تک کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار کو صبح ان کی حالت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اداکار مسعود اختر نے بہت سی فلموں، ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری کے ذریعے اداکاری کے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں الحمرا آرٹ سینٹر، دی مال کے ساتھ ان کی طویل وابستگی تھی اور وہ ہر شام الحمرا کیفے میں باقاعدہ ایک خصوصیت رکھتے تھے۔

ان کے ابتدائی ڈراموں میں سے ایک "پیسہ بولتا ہے"، جو 1970 کی دہائی میں الحمرا میں پیش کیا گیا تھا اور جس سے انہوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکار مسعود اختر کو ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا تھا۔

showbiz stars

pakistani cinema