Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا فیض آباد کے بجائے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ، اجازت طلب

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)نے فیض آباد کے بجائے ڈی...
شائع 04 مارچ 2022 01:26pm

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)نے فیض آباد کے بجائے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ڈی چوک پر جلسے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں جلسے کیلئے کمشنر اسلام آباد سے اجازت طلب کی گئی ہے ۔

خط کے متن کے مطابق پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، اسی روز ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی نے فیض آباد کے مقام پر جلسے کلئے 3دن کی اجازت مانگی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسلام آباد

D Chowk

Jalsa

ppp long march