Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پڑھائی میں دل نہ لگنے پر شاہ رخ خان کا طالب علم کو انوکھا مشورہ

ان سے ایک طالبعلم نے پوچھا کہ 'سرپڑھائی کیسے کروں؟ میرا دل نہیں لگتا '۔
شائع 04 مارچ 2022 02:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کنگ خان نے پڑھائی میں دل نہ لگنے پر طالبعلم کو منفرد انوکھا مشورہ دے دیا۔

اداکار شاہ رخ خان کا گزشتہ سال سے ٹوئٹر اکاؤنٹ مکمل طور پر غیرفعال تھا، اسی دوران انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر دوبارہ فعال ہوگئے۔

شاہ رخ نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے رہے جبکہ ان سے ایک طالبعلم نے پوچھا کہ 'سرپڑھائی کیسے کروں؟ میرا دل نہیں لگتا '۔

سوال کے جواب میں کنگ خان نے انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ' دماغ استعمال کرو شاید کام کر جائے، دل پیار کے لیے رکھو'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

ٹویٹر

Bollywood

Shahrukh Khan