Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: عارف علوی نے استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

صدر عارف علوی نے روسٹرم سنبھالتے ہوئے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پاکستان کا آئین استثنیٰ دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔
شائع 04 مارچ 2022 11:43am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

صدر عارف علوی نے عدالت میں پیشی کے موقع پرپی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ ختم کرنے اوربریت کی درخواست دائر کردی۔

صدر عارف علوی نے روسٹرم سنبھالتے ہوئے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ معلوم ہوا کہ عدالت کیس کا فیصلہ لکھنے والی ہے سوچا یہ نہ ہو استثنیٰ کی وجہ سے کوئی فائدہ ہو، مجھے پاکستان کا آئین استثنیٰ دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، آئین پاکستان کا پابند ہوں قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے اسلامی تاریخ میں استثنیٰ کی گنجائش نہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ 2016 میں مجھ پر الزام لگایا گیا تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کئے ہیں،میرے خلاف صدر بننے کے بعد سیالکوٹ میں مقدمہ بنا، استثنیٰ نہیں لیا بلکہ وکیل پیش کیا اور مقدمہ جیتا، عدالت میں جب تک سب برابر نہیں ہونگے پاکستان میں انصاف دیر سے ملے گا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہو، غریب امیر ایک جیسے ہوں،پوری عدلیہ سے درخواست ہےکہ کیس کےفیصلے جلد ہوں، ورنہ ہوتا یہ ہے کیس ہوتا اور نسلیں لڑتی ہیں ۔ عدالت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صدر مملکت نے کہاکہ میں صدر پاکستان نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا ،سب برابر ہیں اوربرابری میں ہی انصاف ہوتا ہے ، ہرشخص قانون اور عدالت کا پاپند ہے، چاہے صدر ہو یا وزیراعظم ۔

صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کلاا ف تحریک عدم اعتماد کا پوچھنے پر سوال کو غیرمتعلقہ قراردے دیا ۔

ATC

اسلام آباد

President Arif Alvi