Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیکا آرڈیننس کیخلاف پی بی اے کی درخواست پر اٹارنی جنرل اور وفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی اے درخواست کو زیرالتواء درخواستوں سے یکجا کردیا ۔
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2022 11:56am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی درخواست پر اٹارنی جنرل اور وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے پی بی اےکی درخواست پراٹارنی جنرل اور وفاق کو نوٹس جاری کرتےہوئے درخواستوں کویکجا کرکےسماعت کیلے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی اے درخواست کو زیرالتواء درخواستوں سے یکجا کردیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ اس عدالت کے سامنے معاملہ ہے کہ ہتک عزت کو فوجداری قانون بنایا جا سکتا ہے؟ کیا پی بی اے کو اس سیکشن سےمتعلق کوئی مسئلہ نہیں؟ صرف آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا آرڈیننس میں تو صرف ترمیم ہوئی ہے۔

جس پر وکیل پی بی اے ربیع بن طارق نے عدالت کو بتایا کہ ہم جب آرڈیننس چیلنج کررہے ہیں تو اس میں سب کچھ آئےگا۔

بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

notice

Attorney General

government

Chief Justice Athar Minallah

Peca Ordinance