Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو دل کا دورہ پڑنے کی کیا علامات ہوتی ہیں؟

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواتین خاموش دل کا دورہ پڑنے کی زیادہ شکار ہوتی ہیں۔
شائع 04 مارچ 2022 10:43am
خواتین کی شرح اموات زیادہ جبکہ مردوں کی کم ہے- فوٹو اردو نیوز
خواتین کی شرح اموات زیادہ جبکہ مردوں کی کم ہے- فوٹو اردو نیوز

دل کا دورہ پڑنا ایک مہلک بیماری ہے، جس کی اہم وجہ آکسیجن کی کمی کے ساتھ ہی جسم میں خون کی مقدار کا کم ہونا ہے۔

جب بھی آپ اس بیماری کے علاج میں تاخیر کرتے ہیں، تو دل کے پھٹے کمزور ہوجاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق نے بتایا کہ دل کا دورہ عموماً خون اور آکسیجن کی شریان بند ہونے سے پڑتا ہے۔

تاہم ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ خواتین میں دل کو دورہ پڑنے کی کم علامات ظاہر ہوتی ہیں، جوان کیلئے خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کوسینے میں تکلیف بھی محسوس نہیں ہوتی، جو دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی علامت تصور کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اس دوران خواتین کو سانس کی تنگی، کمر میں تکلیف، بازوؤں میں شدید درد، جبڑوں میں تکلیف کے ساتھ شدید بے چینی اور متلی کی کیفیت ظاہر ہوتی ہے۔

جس کو خواتین موسمی بیماری سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں جیسے بیماری نزلہ زکام یا معدے کی بیماری ہو۔

اس کے علاوہ یہ ہی وجہ ہے کہ خواتین کی شرح اموات زیادہ جبکہ مردوں کی کم ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواتین خاموش دل کا دورہ پڑنے کی زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

ایسی صورت میں ماہرین قلب کا خواتین کو مشورہ ہے کہ جب بھی متلی کے ساتھ پسینہ یا جبڑوں میں تکلیف کا احساس ہ، تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

paksitan

Heart Attack

heart surgery

Heart disease

Health Card

healthcare