Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے...
شائع 04 مارچ 2022 09:20am

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدرولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہےجس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

سعودی ولی عہد نے یوکرائن کے معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یوکرائن تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں اور پیدوار کے حوالے سے استحکام پر بھی گفتگو ہوئی ۔

جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ خواہش ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رہے تاہم سعودی عرب اوپیک پلس معاہدے پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

Saudi Crown Prince

Riyadh

Russian President

Mohammad Bin Salman

telephone

viladimir putin