Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رائلی روسو کو اہلیہ نے پی ایس ایل میں کونسی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا؟

سنچورین :پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں ملتان سلطانز کی نمائندگی...
شائع 04 مارچ 2022 09:05am

سنچورین :پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے انہیں آئندہ کئی سالوں تک اسی ٹیم کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سیزن سیون کی رنر اپ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے لیکن وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے تجربات سے شائقین کرکٹ کو آگاہ کررہے ہیں۔

پی ایس ایل کے اختتام کے موقع پر رائلی روسو کی جانب سے بھی سلطانز کی ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سیزن میں سلطانز کے ہمراہ پھر ملاقات ہوگی۔

کرکٹر کی ٹوئٹ کو ای ایس پی این کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ 'رائلی ہم آپ کو اگلے 6 سے 7 سال تک دیکھنا چاہتے ہیں۔

روسو نے مداح کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور تعجب والا ایموجی بناتے ہوئے کہا کہ 'میری اہلیہ نے بھی مجھ سے یہ ہی کہا تھا'۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل فتح حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Centurion

Multan Sultan