Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوری کوبرا نہ سمجھنے...
شائع 03 مارچ 2022 03:34pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوری کوبرا نہ سمجھنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں،حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے، ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو یہ سمجھ نہیں کہ یہ ملک کیوں بنا تھا ؟ اس لئے نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے اور بچوں کو بتانا ہے کہ کن اصولوں کی بنیاد پر ریاست مدینہ نے بڑی طاقتوں کو شکست دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر بہت خوش ہوں اور 3 ماہ کی کوششوں کے بعد رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کو فعال کیا گیا،میں اسلامی اسکالر نہیں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں اور سیرت النبیﷺ پڑھی تو میرے اندر تبدیلی آئی،دنیا کی 100 بڑی شخصیات میں نبی کریمﷺ کا نام سرفہرست رکھا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے،میں نے مغربی اور اسلامی کلچر کو قریب سے دیکھا ہے لیکن برطانیہ کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں،نبی کریمﷺ کی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ دنیا میں غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے اور ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں،سوئٹزر لینڈ میں کوئی کرپشن نہیں اور قانون کی بالادستی ہے جبکہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام میں پردے کا کنسیپٹ کیوں ہے؟ پردہ کے پیچھے بڑا فلسفہ ہے اور پردہ فیملی سسٹم کو محفوظ رکھنے کیلئے ہے،برطانیہ میں 70 فیصد طلاقیں ہوتی تھیں اور سارے مغرب میں فیملی سسٹم ٹوٹ رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کی شرح بڑھ رہی ہے،مغربی سوسائٹی ہم سے بہت آگے ہے لیکن علما ءکو چاہیئے کہ سب کو اکٹھا کریں،ماں باپ کی عزت کے پیچھے پورا فلسفہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں اور ہم نے کرپشن کو قبول کر لیا اس لےا اپنے آپ کو تباہ کر دیا لیکن مغرب میں تصور نہیں کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پونے 4 ارب روپے رکھے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشرے میں کرپشن کو ناقابل قبول بنا دیا ہے، ایک شخص جھوٹ بول کر باہر بھاگا ہوا ہے اور یہاں صحافی کہتے ہیں کہ اسے تقریر کرنے دو۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد