Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی نئی فلم کونسی ہوگی؟

شاہ رخ خان کئی سالوں سے بالی ووڈ انڈسٹری سے دور ہیں، جس کے بعد سے ان کی کوئی فلم نہیں آئی ہے۔
شائع 03 مارچ 2022 04:44pm
File Photo
File Photo

بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے مقبول شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کا ٹیزر جاری کردیا۔

شاہ رخ خان کئی سالوں سے بالی ووڈ انڈسٹری سے دور ہیں، جس کے بعد سے ان کی کوئی فلم نہیں آئی ہے۔

کنگ خان کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ہوا، حال ہی میں انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر ٹوئیٹ کیا۔

اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ" جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے، لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے، 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں"۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی فلم "پٹھان" کی ریلیز ہونے کی تاریخ بھی بتانے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بھی بتا دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔

اس دوران ایک مداح نے سوشل میڈیا سے کئی ماہ غائب رہنے کی وجہ پوچھی ، جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ "خیالوں میں غائب تھا"۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ عامر خان کی فلم ‘لعل سنگھ چڈھا دیکھی؟ اس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ ‘ارے یار عامر کہتا ہے پہلے پٹھان دکھا۔

Bollywood

Indian Actor

Shahrukh Khan

Actor