Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے، بابراعظم

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ...
شائع 03 مارچ 2022 12:08pm

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے، شاہین اور نسیم شاہ اچھی فارم میں ہیں،ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔

آئن لائن پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجریز کی وجہ سے کمبی نیشن متاثر ہوا ہے ، پی ایس ایل کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری جاری رکھی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔

بابر اعظم نے مزید بتایا کہ یاسر شاہ کو ابھی فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد

pakistan captain

Baber Azam

PakvsAUS