Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا وزیراعظم کیخلاف 24 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف 24 گھنٹے میں...
شائع 03 مارچ 2022 11:25am

اسلام آباد:اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف 24 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کےاراکین اپوزیشن کی تحریک کیخلاف پراعتماد ہیں، حذب اختلاف کو آئندہ انتخابات تک انتظار کا مشورہ دے دیا۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کو ہمیشہ شکست ہوئی ہے ، آئندہ بھی شکست ان کا مقدرہوگا۔

تحریک پربیان حلفی کی مکمل تردید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ارکین کہتے ہیں کہ تمام اراکین پارلیمانی قانون کے تابع ہیں افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔

اپوزیشن کا ماننا ہے کہ زبردستی کی شادی اورزورکی مہندی نہیں لگتی ، اب تحریک انصاف کے ٹکٹ کی کوئی اہمیت نہیں ،پیسے کی چمک اورزورکا دور ختم ہوچکا ،اب 22 کروڑعوام سے بیان حلفی لینے کا وقت آچکا ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی تاحال حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد حکومت فرنٹ فٹ پرآ چکی ہے۔

pm imran khan

opposition

اسلام آباد