Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد پر (ق) لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، بڑی آفر کرنا پڑے گی، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا...
شائع 03 مارچ 2022 10:40am

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر (ق )لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی، امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے، نوازشریف کا واپس آنا یا نہ آنا، ان کا اپنا فیصلہ ہے، نوازشریف کی وطن واپسی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے، ہمارا جمہوری حق ہے احتجاج کرنا،پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پہنچنےسےپہلے عمران خان استعفا دیں،یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں، ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں، عدم اعتمادکا مقصد خود کو وزیراعظم بنانا نہیں، عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹائیں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ یوسف رضاگیلانی کے انتخاب کے وقت ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھا یا تھا، وزیر اعظم کواس بار بھی ایسے ہی شکست دیں گے جیسے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنا کردی تھی، امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے ۔

بلاول بھٹوزرداری نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سےہونےوالی ملاقات مثبت رہی، کون کون ہم سے رابطہ کر رہاہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گے، تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا، جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا، ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کیلئے مشکل ہوتا جارہاہے۔

بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے کہا کہ نوازشریف کاواپس آنایا نہ آنا،ان کا اپنا فیصلہ ہے، نوازشریف کی وطن واپسی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔

pm imran khan

karachi

Bilawal Bhutto Zardari