Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی گرفتاری کو 6سال بیت گئے

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی گرفتاری کو 6سال بیت...
شائع 03 مارچ 2022 09:33am

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی گرفتاری کو 6سال بیت گئے، آج ہی کےروز پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کخلالف غیرمعمولی کامیابی حاصل کی،آج کا دن بھارت پشیمانی کا دن بھی ہے مودی سرکار اپنے حاضر سروس افسر کو اہلکار ماننے سے انکار کرتی رہی۔

3مارچ پاکستان کیلئے ایک اہم اور قابل فخردن ہے ،دنیا کی تاریخ کے کامیاب ترین کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن میں سے ایک آپریشن ہمارےحساس ادارے نے سرانجام دیا۔

بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر جاسوس کلبھوشن جادیو کو 2016کی اسی تاریخ کو پکڑا گیا،یہ دن آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ کارکردگی عملی ثبوت ہے۔

یہ دن بھارت کیلئے پشیمانی کا بھی دن جب اس نے اپنے حاضر سروس جاسوس کو اپنا ماننےسے بھی انکار کیا لیکن پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے کلبھوشن کواس والدہ اور بیوی سے ملاقات کرنےکا موقع دیا۔

کلبھوشن جادیو نے اعترافی بیان میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کیلئےکراچی اور بلوچستان میں اپنی تخریب کارروائیوں کا اعتراف کیا۔

کلبھوشن جادیو اپنی گرفتاری کے6سال بعد بھی پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کا زندہ ثبوت ہے۔

اسلام آباد

Arrested

indian spy