Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہید بے نظیر بھٹو کے وعدے پورے کریں گے: بلاول

گھوٹکی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں...
شائع 02 مارچ 2022 05:50pm

گھوٹکی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدے پورے کریں گے جو ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کیے تھے۔

پی پی چیئرمین کا یہ بیان موجودہ حکومت کے خلاف پی پی پی کے لانگ مارچ کے چوتھے روز گھوٹکی میں ایک عوامی جلسے کے دوران سامنے آیا۔

بلاول نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ ان کے خلاف کھڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہم سے تبدیلی کا وعدہ کیا لیکن ملک میں صرف معاشی بحران ہی لایا۔

ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ روزگار کی کمی ہے کیونکہ لوگ بدترین معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ قوم کو اپنے حق اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے لڑنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے وعدے پورے کریں گے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Ghotki