Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ان کی ہر سازش ناکام ہوگی، وزیرخارجہ

اسکرنڈ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کی...
شائع 02 مارچ 2022 02:29pm

اسکرنڈ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب پرانے نعروں میں کشش نہیں رہی، بلاول لکھی باتیں بول دیتا ہے،اچھا ہے انسان اسی طرح سیکھتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سندھ میں عوام سے رابطہ نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہیں، سندھ میں عوام سے اسطرح رابطہ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہیے تھا، سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں 5فیصدمقبولیت ہے، یہ وزیراعظم بنیں گے؟ بلاول بیٹا اسطرح نہیں ہوتا جس طرح آپ کررہے ہیں، وزیراعظم بننے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا مزید کہنا تھاکہ ہماری نیت خراب ہے تو اپوزیشن اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرادے، اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبرز نہیں، ن لیگ فوری انتخابات چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نہیں چاہتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جس شہر سے گزرتا ہے اسےبند کرا دیا جاتا ہے، عوامی مارچ میں عوام کو مارچ سے دورکیوں رکھا گیا؟ پیپلزپارٹی سرکارکی بیساکھیوں پرسیاست کررہی ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک ہزار ارب روپے سندھ کو دیئے اور بلاول کہتے ہیں انکی جیب میں تحریک عدم اعتماد ہے، تحریک عدم اعتماد ہے تو اسمبلی میں پیش کریں، ق لیگ کے جواب کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

FORIENG MINISTER

Shah Mehmood Qureshi

Bilawal Bhutto Zardari

ppp long march