Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایپل روس میں اپنی خدمات کو محدود کرے گا

ایپل روس میں تمام مصنوعات کی فروخت کو روکنے والی پہلی بڑی فرم بن...
شائع 02 مارچ 2022 01:20pm
Photo: GETTY IMAGES
Photo: GETTY IMAGES

ایپل روس میں تمام مصنوعات کی فروخت کو روکنے والی پہلی بڑی فرم بن گئی۔

یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف کارپوریٹ ردعمل کو وسیع کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی فون کمپنی نے کہا کہ وہ روسی حملے کے بارے میں "شدید فکر مند" ہے اور "تشدد کے نتیجے میں نقصان اٹھانے والوں" کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایپل پے اور دیگر سروسز جیسے ایپل میپس کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔

جبکہ گوگل نے روس سے چلنے والے پبلشرز جیسے آر ٹی کو بھی اپنی خصوصیات سے ہٹا دیا ہے۔

روسی زبان میں موبائل بینکنگ ایپس، جیسے کہ روس کے وی ٹی بی بینک کی ایپ، جلد ہی ایپل کے آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرنے والے آلات پر مکمل طور پر کام نہیں کریگا۔

ایپل نے اپنے بیان میں کہا کہ فرم نے یوکرین کے شہریوں کیلئے حفاظتی اور احتیاطی اقدام کے طور پر یوکرین میں ایپل میپس میں ٹریفک اور لائیو واقعات دونوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے یوکرائن کے نائب وزیر اعظم میخائیلو فیڈروف نے ٹوئٹر پر ایپل کو ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے ایپل سے کہا کہ وہ روس کو اپنی مصنوعات، خدمات اور ایپ اسٹور الگ کر دے۔

Apple

iPhone

tech firms