Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

"ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے" سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بچی کون ہے؟

ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔
شائع 02 مارچ 2022 10:40am
سوشل میڈیا فوٹو
سوشل میڈیا فوٹو

سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس کو سوشل میڈیا انفلوئینسر اور اداکارہ دنانیر مبین کی نقل اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سرخ لباس میں ملبوس بچی ویڈیو میں یہ کہتی ہے کہ "ہائے گائیز، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔"

اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں اس بچی کے پیچھے ان کے والد سمیت چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ ویڈیو سب سے پہلے ٹاک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں موجود بچی کون ہے؟

ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کے حوالے سے ٹوئٹر پر علی احمد نامی صارف کے مطابق بچی کا نام وفا امیر شنواری ہے۔

اس کے ساتھ دنانیر مبین انسٹا گرام اسٹوری میں کہا کہ اس بچی نے یہ ویڈیو ان سے زیادہ اچھی طرح سے بنائی ہے۔

وفا امیر نامی بچی نے اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی ایک اور ویڈیو ریکارڈ کرکے پوسٹ کی، جس میں اس نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

تاہم یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وفا امیر شنواری نامی بچی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے۔

اسی اثنا میں ٹوئٹر پر کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ ان کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا انفلوئینسردنانیر مبین کی " ہماری پارٹی ہورہی ہے" یہ وڈیو وائیرل ہوئی تھی۔

TikTok

tiktok version