Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماڈل حریم شاہ پر شیر کا حملہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شوٹنگ کے دوران شیر حریم شاہ پر حملے کردیتا ہے جبکہ وہاں موجود بچانے کو شش کرتا رہتا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2022 10:35am
انسٹاگرام وڈیو
انسٹاگرام وڈیو

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر کے حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ شوٹنگ کیلئے تیار کھڑی ہیں جبکہ اسی دوران ایک شخص شیر کو لے کر آتا ہے، جو حریم کی جانب بڑھتا ہے۔

تاہم وڈیو میں موجود شخص شیر کو حریم شاہ کی جانب بڑھنے سے روکتا پے جبکہ شیر بار بار حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اسی دوران حریم شاہ شیر کو اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر چیختی ہیں جبکہ وہاں موجود شخص ان کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے واضح نہیں کیا کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ شیر کے ساتھ ہی شوٹنگ کروارہی تھیں یا وہ اچانک ہی وہاں آگیا تھا۔

Hareem Shah

TikToker

tiktok version